شکارپور: کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 1 مسافر جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت 12 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
شکارپور (نیوز ڈیسک) شکار پور میں مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا۔
حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق، خواتین اور بچوں سمیت 12 مسافر زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ٹھل سے کراچی جا رہی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔