ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کیلئے 2 ممکنہ وینیوز تجویز کرنے کا پلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے میچز کیلئے بھارت ہی میں دو وینیو تجویز کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی رواں ہفتے پیر یا منگل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی اس درخواست پر جواب دے گا جس میں بنگلہ دیش نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے آئی سی سی سے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرائے جائیں۔
یہ درخواست اس وقت سامنے آئی جب بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایت پر آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریلیز کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بنگلہ دیش کی میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہے اور سری لنکا کے بجائے چنئی اور ترواننت پورم کو متبادل وینیوز کے طور پر تجویز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے گروپ مرحلے کے میچز اس وقت کولکتہ اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے چنئی کو بطور وینیو قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے بھی سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے کی توقع ظاہر کی ہے۔ بی سی بی کا مؤقف ہے کہ جب تک سیکیورٹی سے متعلق مکمل یقین دہانی نہیں کرائی جاتی وہ اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے پر مطمئن نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی امپائر شرف الدولہ ثاقب نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جب کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرف الدولہ ثاقب اور غازی سہیل کے میچ آفیشلز کے طور پر شامل ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی اس مثال کو بنگلہ دیش کے سیکیورٹی خدشات کے جواب میں پیش کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلے ہی بھارت جانے سے انکار کرچکی ہے پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، بھارت اور پاکستان کا میچ بھی کولمبو میں شیڈول ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں چار ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پریکٹس کے لیے بھارت پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ اسی وجہ سے آئی سی سی اس تنازع کو جلد از جلد حل کرنا چاہتی ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے انتظامات متاثر نہ ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے ٹی 20 ورلڈ کپ سری لنکا کے میچز
پڑھیں:
مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے آیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔
انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔