ٹرمپ کا انجام فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا سخت پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو انجام ہوا، وہی ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غرور میں مبتلا ایک شخص خود کو دنیا کے فیصلے کرنے کا اہل سمجھ رہا ہے، مگر اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر موجود طاقتور حکمرانوں کا انجام کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم، غرور اور طاقت کے نشے میں مبتلا حکمران زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیںایران کے خلاف بڑا فیصلہ قریب؟ صدر ٹرمپ نے فوجی آپشن کا عندیہ دے دیا
ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں مرنے والوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان
اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیلی اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں تخریب کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور عوام کو افراتفری پر اکسا رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ کسی غیر ملکی طاقت کو ایران کے اندر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے اور ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف کئی مضبوط آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔