سی ٹی ڈی کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 2 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سی ٹی ڈی نے 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، خیبر ، بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے 2 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشاور اور خیبر میں سی ٹی ڈی نے بڑی کامیاب کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 6 خطرناک دہشتگرد ہلاک کردیے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے ٹارگٹڈ آپریشنز میں بڑے دہشتگردی منصوبے ناکام ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشاور میں خفیہ اطلاع پر قبرستان کے قریب 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے، جمرود میں پولیس پر حملے کی تیاری ناکام کی گئی،بروقت کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سہیل عرف سنگری اور اسماعیل عرف عثمان ہلاک ہوگئے جو اہم کمانڈرز تھے، ہلاک دہشتگرد پولیس چیک پوسٹس، ریسکیو 1122 عمارت پر آئی ای ڈی حملوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ، شناختی کارڈز اور ٹی ٹی پی کا کارڈ برآمد کیا گیا، سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔