مری پولیس”مشن سیف ونٹر”کے تحت برفباری کے متوقع چیلنج کو محفوظ سیاحت میں بدلنے کے لئے مکمل تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

مری/اسلام آباد( سب نیوز)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹر محمدرضا تنویر نے کہا ہے کہ مری پولیس نے سیاحوں کی حفاظت کے لیے ایک فول پروف ‘ڈیجیٹل اور فیلڈ حصار’ قائم کر دیا ہے۔ پوری فورس ہائی الرٹ، “ڈی پی او ڈائریکٹ” کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان حائل روایتی فاصلوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔ اب مری کا سفر محض ایک سیر و سیاحت نہیں، بلکہ جدید مانیٹرنگ اور فوری رسپانس سسٹم کے سائے میں ایک محفوظ تجربہ ہوگا۔

پیر کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہنا تھا کہ
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 سے 21 جنوری تک متوقع شدید برفباری اور سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد ، گاڑیوں کے داخلے کی پیشگوئی کے پیش نظرتمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور سیف سٹی ٹیمیں مری اور ملحقہ علاقوں میں مکمل طور پر متحرک ہیں، جہاں تمام انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ اور ٹریفک ڈائیورژن پلان پر بروقت عمل کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں اور اے این پی آر سسٹم کے ذریعے حساس سڑکوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی بنیاد پر فیلڈ میں فوری فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا تنویر نے بتایا کہ ڈھلوانی سڑکوں اور لینڈ سلائیڈ کے خدشات والے علاقوں میں دن رات گشت کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ ریکوری کرینز، نمک چھڑکنے والی مشینری اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے تحت ایمرجنسی رسپانس یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ سینئر افسران خود فیلڈ ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متوقع شدید برفباری کے پیش نظر اضافی پولیس نفری بھی طلب کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کنٹرول اور عوامی سہولت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ڈی پی او مری نے عوام اور سیاحوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ناگزیر سفر کی صورت میں گاڑی کا ایندھن مکمل رکھیں، گرم کپڑے، خوراک اور اسنو چینز کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے خاص طور پر تاکید کی کہ گاڑی کھڑی ہونے کی صورت میں ایک کھڑکی قدرے کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت برقرار رہے۔

ڈاکٹر رضاتنویر نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے “ڈی پی او ڈائریکٹ” سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیاح اور شہری اب اپنے ٹریفک و سیکیورٹی مسائل یا کسی بھی بدتمیزی کی اطلاع براہ راست واٹس ایپ نمبر 03111177553 پر میسج کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ یہ سروس فوری اور خفیہ کارروائی کا ذریعہ ہوگی، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 پر رابطہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ؛ ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ٹانک میں پولیس بکتر بند پر آئی ای ڈی حملہ؛ ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ایف آئی اے کی کارروائی، سی پیک پروجیکٹس کے بہانے شہری سے کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے والے ملزمان پکڑے گئے ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا، نئی تصویر جاری کردی ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ ایک سال میں پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا کر دکھائیں گے، عارف حبیب بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برفباری کے

پڑھیں:

’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔

گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟

عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم