Express News:
2026-07-24@01:41:00 GMT

100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اورموٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق اینٹی لفٹنگ سیل پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے100 سے زائد ڈکیتی اورموٹرسائیکل چوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان صدام حسین ولد کریم بخش اور تابش ولد غلام کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اورموٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔

گرفتارملزمان منگھوپیر کے رہائشی ہیں اور شہر بھر سے موٹر سائیکل چوری اورموبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتارملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں اورچھینےگئے موبائل فون کو بلوچستان کے علاقے حب لے جا کر فروخت کرتے تھے۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے ملنے والی دو موٹر سائیکلوں میں سے ایک تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے جبکہ دوسری تھانہ فیروز اباد کے علاقے سے چوری شدہ ہے۔ برآمد شدہ موبائل فون میں سے ایک آئی فون جبکہ دوسرا انفینکس ہے اوردونوں منگھوپیرکے علاقے سے ملزمان نے ایک واردات کے دوران چھینے تھے۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ چار برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کررہے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ اب تک وہ 80 سے 90 بیش قیمت  موبائل فون چھیننے اور دو درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان سے منسلک اس گھناؤنے جرم میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل فون میں ملوث

پڑھیں:

ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار

اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔

سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار