ایف آئی اے کی کارروائی، سی پیک پروجیکٹس کے بہانے شہری سے کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے والے ملزمان پکڑے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد :
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ چینی کمپنی چائنہ تھری گورجز کارپوریشن (CTG) کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان نے سی پیک منصوبوں کے نام پر شہری سے 57 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا، 10 کروڑ روپے مالیت کی زمین، گھر، پلازہ اور دیگر قیمتی اثاثے ہتھیا لیے۔


ایف آئی آر نمبر 1/26 کے مطابق، ایف آئی اے انکوائری نمبر 310/2025 مکمل ہونے پر یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان راجہ سعید ، مہتاب قریشی اور جمشید خان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت خود کو چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کا مجاز نمائندہ ظاہر کیا اور مدعی مقدمہ سردار کامران ایوب کو یقین دلایا کہ چینی کمپنی سی پیک کے تحت پاکستان میں بڑے پیمانے پر زمین خریدنے جا رہی ہے۔


ملزمان نے میانوالی میں 500 کنال زمین کی فرضی ڈیل کے بدلے بھاری “کمیشن” کا لالچ دے کر شہری سے قیمتی جائیداد اور رقوم حاصل کیں، تاہم تفتیش میں یہ بات ثابت ہو گئی کہ نہ تو کسی چینی کمپنی سے ان کا کوئی تعلق تھا اور نہ ہی کسی زمین کی حقیقی خرید و فروخت ہوئی، بلکہ سارا معاملہ ایک منظم فراڈ تھا۔ ملزم راجہ سعید نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ایف آئی کا جعلی لیٹر بھی پیش کیا جو شبہ ہونے پر پکڑا گیا


ایف آئی اے کی دستاویزات کے مطابق ملزمان نے دھوکہ دہی اور دباؤ کے ذریعے مدعی سے 45 کروڑ روپے مالیت کا ایک عالیشان گھر، 10 کروڑ روپے مالیت کا 5 کنال پلاٹ (سیکٹر G-15 اسلام آباد)، 2 کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلازہ اور 50 لاکھ روپے نقد حاصل کیے۔


ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419، 420، 384، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، دو ملزمان بھی گرفتار ہوگۓ ہیں باقیوں کی تلاش جاری ہے، ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل شمس خان گوندل کے مطابق کیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا، نئی تصویر جاری کردی ایک سال میں پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنا کر دکھائیں گے، عارف حبیب متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کو ریلیف دے دیا کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں، کم سے کم پارہ 6 ڈگری تک چلا گیا وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر سے مارنے کیخلاف درخواست دائر جدہ ،اسحاق ڈار سے بنگلا دیشی مشیرکی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے سی پیک

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف