لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب، ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور:
پولیس نے لیاقت آباد سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔
ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اسکے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا، خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیا۔
بچی کو اسکے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن بچی کو
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔