ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا، ایف بی آر نے 6 ماہ میں 6200 ارب جمع کیے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے ٹیکس ریونیو 10 فیصد بڑھا،جولائی تا دسمبر ایف بی آر نے 6200 ارب روپےٹیکس جمع کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے ماہانہ ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کا اجراء کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کا مہینہ پاکستان کے اقتصادی و معاشی بحالی کے سفر کا تسلسل ہے، سیلاب سے سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی بڑھی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، بڑی صنعتوں کی کارکردگی مثبت ہے، ترسیلات زر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پہلی سہ ماہی کی 3 اعشاریہ 7 فیصد جی ڈی پی گروتھ حوصلہ افزاء ہے، ترقی کو برآمدات سےجوڑنا ہوگا، جولائی تا اکتوبر صنعتی گروتھ صفر اعشاریہ6 فیصد سے 5 فیصد ہوگئی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ جولائی سے دسمبر مہنگائی 7 اعشاریہ 2 فیصد سے 5 اعشاریہ 2 فیصد پر آگئی، 2 سال بعد بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سست معاشی گروتھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم مصنوعی جی ڈی پی گروتھ نہیں جاہتے، حکومت کو ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں 6 فیصد گروتھ کے لیے امپورٹ کھولی گئیں، اس سے تجارتی خسارے میں 50 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گڈز سروسز کی مجموعی برآمدات 1 فیصد اضافے سے 16 اعشاریہ 6 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں، ایکسپورٹرز کے ریفنڈز بروقت ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہاٹ لائن قائم کرنے کی سفارش کی ہے، ترسیلات زر 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 19 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہوگئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے 356 ارب روپے کے اجراء کی منظوری دی، اس دوران 210 ارب روپے خرچ کر چکے ہیں، وزارت منصوبہ بندی نے ساڑھے3 ارب روپے کی بچت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا وفاقی وزیر نے کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔