پی ٹی آئی نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیارکیا ہے ؛وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیار کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی دہشت گردی اور فساد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ان کی سیاست لوگوں کو اکسانے پر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر حملے کی فارنزک رپورٹ میں ان کے چہروں اور آواز کی جانچ پڑتال کی گئی،اپنے جرم نہ ماننا پی ٹی آئی والوں کی پرانی عادت ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
ان کا کہنا تھاکہ مہاتما کہا کرتے تھے ان کی پارٹی میں سے کوئی بھی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہوا تو قوم سے معافی مانگیں گے، اب تو 9 مئی کے فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی نے کراچی جاکر حسب روایت میڈیا سے بدتمیزی کی فتنہ و فساد برپا کیا، انہوں نے مزار قائد پر جاکر جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی معافی تو ضرورمانگی ہو گی؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔