چالیس سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
چالیس سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
ریاض (آئی پی ایس )سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے۔مقامی میڈیا کا دعوی ہے کہ ناصر بن ردان آل راشد الوداعی کی عمر 142 برس تھی۔ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاوں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
بتایا گیا کہ جنازے میں 7ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے مجموعی طورپر 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے ۔ناصر بن ردان الوداعی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے، جہاں متعدد افراد نے انہیں ایمان، صبر اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ طے، 500بنگلادیشی طلبہ کو اسکالرشپ ملے گی، ایچ ای سی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلیمی معاہدہ طے، 500بنگلادیشی طلبہ کو اسکالرشپ ملے گی، ایچ ای سی خیبرپختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا جب دیوار سے لگایا جاتا ہے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے،سہیل آفریدی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی میں درخواست جمع سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلے جائیں، طلال چودھریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی عمر
پڑھیں:
مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by @wbs.unfolded
مومنہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کی تیاریوں کے دوران ان کے سابق دوست ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سامنے آئے تھے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شادی رکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اس تمام صورتحال کے باوجود مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کیا اور حال ہی میں نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔
اتوار کے روز جوڑے نے دعائے خیر کی ایک محدود اور خاندانی تقریب کا اہتمام کیا، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر سے متوقع ہے۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری اور ٹی پنک (ہلکے گلابی) رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس نظر آئیں، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا روایتی لباس اور دلکش انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کے کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)
تقریب کے دوران دونوں انتہائی خوشگوار اور پُرجوش موڈ میں دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں جوڑے کو اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مومنہ اقبال کا میک اپ معروف بیوٹی اسٹوڈیو ’ذکیہ رقیہ سیلون‘ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں اور مداح نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ مومنہ اقبال انٹرٹینمنٹ