سٹی 42: موٹر وے بند کردی گئی ۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے ۔دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں ۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں ۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔