اجلاس سے خطاب کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ سمیت طاغوتی قوتوں کا منافقانہ کردار بے نقاب ہوچکا ہے، بدل دو نظام کو ایک نعرہ نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے، نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے جس کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کر ہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کو بند گلی سے نکالنے کے لیے قومی قیادت کو آگے بڑھ کر آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی سمیت ملک کو معاشی سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سر جوڑ کربیٹھنا ہوگا، ہر جماعت کو جلسہ سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا حق حاصل ہونا چاہئے، امریکہ کے دنیا کو فتح کرنے کے جارحانہ عزائم سے عالمی امن کو خطرہ ہے، غزہ میں انسانیت کے قتل عام کے سرپرست صدر ٹرمپ کا اپنی فوج کو جب جہاں چاہے حملے کرنے کا بیان اس کو نوبل انعام کے لیے نامزدکرنے والے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی اور ایران میں احتجاجی مظاہروں پر عوام کی فکر سے امریکہ سمیت طاغوتی قوتوں کا منافقانہ کردار بے نقاب ہوچکا ہے، بدل دو نظام کو ایک نعرہ نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے، نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے جس کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کر ہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گذشتہ 17 سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے مگر وہ عوام کو ڈاکو راج سے نجات سمیت صحت، تعلیم، صاف پانی اور امن جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، سندھ میں گیس بجلی پٹرول کوئلہ کی دولت کے باوجود غربت و فلاس و محرومیوں کے ڈیرے کیوں ہیں؟ مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سیل سندھ کے دورے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت سرگرمی کی ضرورت ہے، قومی مکالمے کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا، شکوک و شبہات میں کوئی ایک دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں، سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، سیاسی رہنماؤں، خواتین کی رہائی ہونی چاہیئے، سزاؤں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے، درجہ حرارت کو کم کرنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہونا چاہیئے، اس کا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہیئے، اسی سے پائیدار جمہوریت کا راستہ نکلے گا، سیاست کو بند گلی سے نکالنے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی