امیر جماعت اسلامی کراچی نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے استقبال کی بھر پور تیاری کی جائے اور ہر گھر تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کا اہتمام کیا جائے، ممبر سازی اورعوامی کمیٹیوں کا جائزہ لیں اور کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران کی تربیت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی نے ممبر سازی ایپ تیار کرلی ہے، رواں ماہ شہر بھر میں 10 لاکھ ممبران بنائیں گے، ہر یو سی 4 ہزار ممبران بنائے گی، پورے شہر میں کیمپ لگائے جائیں گے، شہر بھر میں خدمت خلق کے لیے عوامی کمیٹیوں کا جال بچھائیں گے، اسپورٹس کمیٹیاں بناکر نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں سے منسلک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت منعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع کارکنان سے امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق، جامعہ ستاریہ کے شیخ القرآن والحدیث مولانا عبد العظیم حسن زئی، قیم ضلع راشد خان، نائب امرا ضلع سید سلطان روم، نذر محمد برکی و دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹیاں اپنے ساتھ عوامی کمیٹیوں کو لیکر چلیں گی اور ہر گلی ہر محلے میں خدمت خلق کا کام انجام دیں گی، مقامی مسائل کو ایڈریس کیا جائے گا اور اس کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، شہر میں بہت سارے مسائل ہیں بجلی کا مسئلہ ہے، پانی کا مسئلہ ہے، گیس کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے مسائل ہیں لوگوں کو ان مسائل سے نجات کے لیے مدد کریں گے، ان کی داد رسی کریں گے۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے استقبال کی بھر پور تیاری کی جائے اور ہر گھر تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کا اہتمام کیا جائے، ممبر سازی اورعوامی کمیٹیوں کا جائزہ لیں اور کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران کی تربیت کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی