چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش ایئرچیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ ملاقاتیں، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے، تربیتی تعاون بڑھانے اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر خیبر پختونخوا کے عوام کی نظر میں سال 2025 کا ہیرو قرار

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عزم کو دہرایا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات قائم رکھے گا، جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور اسٹریٹجک مفادات کے اشتراک پر مبنی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انڈویشیا وزیر دفاع جی ایچ کیو سید عاصم منیر فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈویشیا وزیر دفاع جی ایچ کیو فیلڈ مارشل ملاقات وی نیوز انڈونیشیا کے وزیر دفاع فیلڈ مارشل عاصم منیر تعاون بڑھانے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار