نیدرلینڈز نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔
ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ایسے نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
اسکواڈ؛
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر)، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ، زیک لائن کیچٹ، میکس او’ڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن، ثاقب ذوالفقار
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کی فہرست تیار
نئی پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ کا کپتان کون ہوگا؟ ممکنہ اسکواڈ سے متعلق اہم خبر آگئی
ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک ہیں جبکہ ریان وان نئیرک اور ہینو کوہن اس کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ نیدرلینڈز گروپ A میں پاکستان، نمیبیا، امریکا اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے آپشنز موجود ہیں جو مخالف ٹیم کے خلاف موثر ثابت ہوں گے تجربہ بھی اہم ہو گا کیونکہ ہم گروپ مرحلے میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔