آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئےنیدر لینڈز کے اسکواڈ کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو 7 فروری سے سری لنکا اور بھارت میں شروع ہو گا۔
نیدر لینڈز کی ٹیم کی قیادت کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت سنبھال چکے ہیں۔جبکہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور ایسے نئے کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جو گزشتہ دو سالوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان وکٹ کیپر)، کولن آکرمین، نوا کرویس، باس ڈی لیدے، ارین ڈٹ، فریڈ کلاسن، کائل کلین، مائیکل لیوٹ، زیک لائن کیچٹ، میکس او’ڈوڈ، لوگن وان بیک، ٹم وان ڈر گوکٹن، ریلوف وان ڈر میر وے، پال وان میکرن، ثاقب ذوالفقار
ٹیم کے ہیڈ کوچ ریان کک ہیں جبکہ ریان وان نئیرک اور ہینو کوہن اس کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ نیدرلینڈز گروپ A میں پاکستان، نمیبیا، امریکا اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔