سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ اپنی باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔
بھارتی سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔
سوفی شائن نے شیکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گئی اور دونوں نے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔
شیکھر دھون نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک، ہماری منگنی پر محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت شکریہ، ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کر لیا۔
مزید پڑھیںپُراسرار خاتون کیساتھ شیکھر دھون کے تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں
شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا
View this post on Instagramرپورٹس کے مطابق شیکھر دھون اور سوفی شائن کافی عرصے سے تعلق میں ہیں اور گزشتہ سال ہی اپنے تعلق کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ دونوں کو دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ جوڑا فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شیکھر دھون نے اپنی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی سے اکتوبر 2023 میں طلاق لی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے سے دو برس تک ملاقات نہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیکھر دھون نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔