اخبار کے مطابق، اس اسرائیلی بندرگاہ کی آمدنی جو پہلے سالانہ تقریباً 240 ملین شیکل ہوتی تھی، اب تقریباً صفر ہو گئی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے امداد صرف 15 ملین شیکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی حملوں کی وجہ سے جنوبی اسرائیلی بندرگارہ اپنی تاریخ کے شدید ترین بحران سے گزر رہا ہے، یہ انکشاف صیہونی میڈیا نے کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار "یدیعوت أحرونوت" نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل کا اسٹریٹجک بندرگاہ ایلات اپنی تاریخ کے شدید ترین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے بحیرہ احمر کی طرف جانے والے بحری راستوں میں بار بار نقصان، جہازوں پر حملے، اور جیو پولیٹیکل انتشار کی وجہ سے بندرگاہ کی نقل و حرکت تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ یدیعوت أحرونوت نے اس تناظر میں کہا ہے کہ "مزدور ہر صبح خالی گھاٹوں پر آتے ہیں، اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار، لیکن جہاز نہیں آتے"۔ اخبار کے مطابق، اس اسرائیلی بندرگاہ کی آمدنی جو پہلے سالانہ تقریباً 240 ملین شیکل ہوتی تھی، اب تقریباً صفر ہو گئی ہے، جبکہ حکومت کی طرف سے امداد صرف 15 ملین شیکل ہے۔اسرائیلی اخبار نے مزید نشاندہی کی ہے کہ نومبر 2023ء میں صنعاء (یمن) کی طرف سے ایلات کی طرف جانے والے ایک جہاز پر قبضہ کرنے کے بعد سے بندرگاہ کی سرگرمیاں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بندرگاہ کی ملین شیکل کی طرف

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم