اے وی ایل سی کی کارروائی، 100 وارداتوں میں ملوث دو ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے منگھوپیر کے رہائشی دو خطرناک ملزمان صدام اور تابش کو گرفتار کر لیا جو 100 سے زائد ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، لیپ ٹاپ اور آئی فون سمیت قیمتی موبائل برآمد ہوئے۔ تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مسروقہ سامان حب، بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کو فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔