لیاقت آباد سے اغوا 5 سالہ ایمان فاطمہ ساہیوال سے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سے اغوا کی جانے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو پولیس نے ساہیوال سے بحفاظت بازیاب کرا کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگایا۔ انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد ولید حسین کے مطابق ملزمہ بچی کو کراچی سے ساہیوال لے گئی تھی، جسے کامیاب آپریشن کے بعد پکڑ لیا گیا۔ بچی کی واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔