data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260113-02-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر کے تمام بس ٹرمینل سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں 73 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ ہے، 28 بس اور انٹرسٹی بس ٹرمینل کی اراضی پر مختلف قسم کی تجاوزات ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس ٹرمینلز کی زمینی کی مالیت اربوں روپے ہے، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں بس ٹرمینل کی تعداد 21 ہے۔ ضلع کورنگی، ملیر اور وسطی میں بس ٹرمینل کی تعداد 6 ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی میں بس ٹرمینل کی تعداد ایک ہے۔ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی مدد لی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے متعدد بس ٹرمینلز پر اسکول اور قبرستان بن چکے ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بہت سے بس ٹرمینل لوگوں کے ذاتی استعمال میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت انٹرسٹی، انٹرا سٹی بس ٹرمینل، آئل ٹرمینل اور ٹرک اسٹینڈ کی تعداد 30 ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بس ٹرمینل کی بلدیہ عظمی کی تعداد

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش