پورٹ قاسم پاکستان کی قومی معیشت کا اہم گیٹ وے بنے گا: وزیر بحری امور
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پورٹ قاسم پر اہم اجلاس میں پورٹ قاسم کیلئے کلائمیٹ ریزیلینٹ انڈسٹریل کمپلیکس کے طویل المدتی منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ قاسم کو عالمی صنعتی و لاجسٹک مرکز بنائیں گے، پورٹ قاسم پاکستان کی قومی معیشت کا اہم گیٹ وے بنے گا۔ پورٹ قاسم کا ترقیاتی منصوبہ 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ پورٹ قاسم انڈسٹریل کمپلیکس کو تین مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مشرقی زون ہیوی انڈسٹری اور ایکسپورٹ یونٹس کیلئے مختص ہے۔ شمال مغربی زون میں ویلیو ایڈڈ انڈسٹری اور پورٹ سروسز کے فروغ کا منصوبہ ہے، جنوبی مغربی زون میں خصوصی صنعتی اور کمرشل سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پورٹ قاسم میں 833 صنعتی یونٹس فعال، 40 زیر تعمیر ہیں، پورٹ قاسم صرف بندرگاہ نہیں بلکہ متحرک صنعتی ایکو سسٹم ہے، جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم انڈسٹریل کمپلیکس روزگار، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کا مرکز بنے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔