Jasarat News:
2026-07-24@03:25:00 GMT

ڈپریشن جیسے مرض کی علامات سے نجات پانا بہت آسان

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر ورزش کے بعد آپ کا مزاج خوشگوار محسوس ہوتا ہے تو یہ کوئی وہم نہیں بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے۔

ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمیاں نہ صرف موڈ بہتر بناتی ہیں بلکہ ڈپریشن جیسے عام دماغی مرض کی علامات کی شدت کو بھی کم کرتی ہیں۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کی لنکا شائر یونیورسٹی کی تحقیق میں ڈپریشن میں مبتلا پانچ ہزار افراد پر کیے گئے 73 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے بیشتر افراد سکون آور ادویات استعمال کر رہے تھے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ باقاعدہ ورزش ڈپریشن کی علامات میں کمی کے حوالے سے ادویات یا نفسیاتی تھراپی جتنی ہی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ورزش سے دماغ میں نیورو ٹرانسمیٹرز کے افعال بہتر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈپریشن کی شدت میں کمی آتی ہے۔ سادہ الفاظ میں، جسمانی سرگرمیوں کے دوران ایسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جو مزاج کو خوشگوار بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ ورزش دماغی نشوونما سے متعلق عناصر کو بھی متحرک کرتی ہے، جو ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہلکی سے معتدل شدت کی ورزشیں بھی ڈپریشن کی علامات کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ ایسی سرگرمیاں جن سے دل کی دھڑکن کی رفتار قدرے بڑھ جائے، دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ایروبک ورزشیں، جیسے تیز چہل قدمی یا سیڑھیاں چڑھنا، اور وزن اٹھانے کی ورزشوں کا امتزاج ڈپریشن کی روک تھام میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپریشن کی کی علامات

پڑھیں:

مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ

ایک نئی سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال یادداشت اور ذہنی صلاحیتوں میں تیزی سے آنے والی کمی سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اجزا چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں، تاہم ان کے طویل المدتی اثرات دماغی صحت کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے جریدے نیورولوجی میں شائع ہوئی، جس میں تقریباً 13 ہزار بالغ افراد کی آٹھ برس تک نگرانی کی گئی۔ تحقیق کے دوران کم یا بغیر کیلوریز والی مٹھاس کے سات عام اجزا کا جائزہ لیا گیا، جن میں ایسپارٹیم، سیکرین، ایسی سلفیم کے، اریتھریٹول، زائیلیٹول، سوربیٹول اور ٹیگاٹوز شامل تھے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق وہ افراد جو روزانہ اوسطاً 191 ملی گرام مصنوعی مٹھاس استعمال کرتے تھے، جو تقریباً ایک کین ڈائٹ سوڈا میں موجود ایسپارٹیم کے برابر مقدار ہے، ان میں کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یادداشت اور ذہنی کارکردگی میں کمی کی رفتار 62 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

اسی طرح درمیانی مقدار میں مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے والے افراد میں بھی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا خطرہ نمایاں رہا، جہاں یہ شرح کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق یہ تعلق 60 سال سے کم عمر افراد اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ نمایاں دیکھا گیا، کیونکہ یہ افراد عام چینی کے بجائے مصنوعی مٹھاس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سات میٹھے اجزا میں سے صرف ٹیگاٹوز ایسا جز تھا جس کا ذہنی صلاحیتوں میں تیز رفتار کمی سے واضح تعلق سامنے نہیں آیا، جبکہ باقی چھ اجزا اس خطرے سے منسلک پائے گئے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ، یونیورسٹی آف ساؤ پالو سے وابستہ ڈاکٹر کلاڈیا کیمی سوئیموتو نے کہا کہ مصنوعی مٹھاس کو عموماً صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے، لیکن تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی میٹھے اجزا طویل عرصے تک استعمال کیے جانے کی صورت میں دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ مصنوعی مٹھاس عام طور پر ڈائٹ سوڈا، فلیورڈ واٹر، انرجی ڈرنکس، دہی اور دیگر کم کیلوریز والی پراسیسڈ غذاؤں میں استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ مصنوعی مٹھاس ہی براہِ راست یادداشت میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔ ان کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق اور مختلف متبادل میٹھے اجزا کے اثرات جانچنے کے لیے مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار