آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم نے آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے اہم عالمی ایونٹ سے قبل آزمودہ اور سینیئر کھلاڑیوں پر اعتماد کرتے ہوئے متوازن دستہ منتخب کیا ہے۔
اسکواڈ کی قیادت اسکاٹ ایڈورڈز کو سونپی گئی ہے، جو وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر بھی ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، میکس اوڈاؤڈ، فریڈ کلاسین، پال فان میکرین، لوگن فان بیک اور روئلوف فان ڈیر مروے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: آئرلینڈ نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
نوجوان اور ابھرتی صلاحیتوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، جن میں آریان دت، زیک لیون-کاشے، مائیکل لیوٹ اور ساقب ذوالفقار نمایاں ہیں، جو ٹیم کے توازن کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
Netherlands back their experienced core as they gear up for the #T20WorldCup ????
Read more ???? https://t.
— T20 World Cup (@T20WorldCup) January 12, 2026
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان گروپ اے میں شامل ہے جسکی تمام میچز سری لنکا میں ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ٹی20 کرکٹ میچز نیدرلینڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی ٹی20 کرکٹ میچز نیدرلینڈ آئی سی سی ٹی20
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔
ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم