عارف والا: گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا ، ماں اور دو کم سن بچیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
شہزاداحمد : عارف والا کے نواحی گاؤں میں گیس لیکج سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا گیس لیکج سے آگ لگنے سے ماں اور دو کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا۔
عارف والا کے نواحی گاوں 2 ای بی میں گیس لیکج سے آتشزدگی ،ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، گیس لیکج سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، ماں اور 2 کم سن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔
آگ لگنے سے شوہر شدید جھلس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا، مرنے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت، 3 سالہ گلشن شامل ہیں، کمرے میں گیس سلنڈر سے چولہا جلاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔