عارف والا: گیس سلنڈر سے گیس لیکج، گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
عارف والا میں گیس سلنڈر سے گیس لیکج کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گھر میں گیس سلنڈر کے ذریعے چولہے پر کھانا بناتے ہوئے اچانک آگ لگ گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔