اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن اور پاکستان کے آبی حقوق کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

احسن اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے نیشنل واٹر سیکورٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرآبی وسائل مياں محمد معین وٹو بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران احسن اقبال نے وزارت آبی وسائل کے تحت خصوصی ‘ورکنگ گروپ’ قائم کرنے اور 15 دن میں قابل عمل سفارشات پلاننگ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوکش ہمالیہ ریجن میں 2020-2011 کی دہائی میں برف پگھلنے کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، سیاچن گلیشیئر سالانہ 50 سے 60 میٹر کی رفتار سے پگھل رہا ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں میں برف پگھلنے کی شرح 30 میٹر سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے پانی کی پالیسیوں کو عملی منصوبوں میں بدلنے کے لیے فوری ٹیکنیکل ورکشاپ بلانے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے گلیشئرز کے پگھلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، 1960 سے اب تک گلیشیئرز کی 23 فیصد برف پگھل کر ضائع ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو پانی کے سنگین اور طویل المدتی بحران کا خدشہ ہے،بھارت کی آبی جارحیت کا مقصد پاکستان کو پانی کے بحران سے دوچار کرنا ہے، دریاؤں کے بہاؤ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے، پانی کا تحفظ ہی فوڈ سیکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل واٹر پالیسی پر ہم آہنگی کو ہر صورت مضبوط بنایا جائے، واٹر سیکیورٹی صرف ایک شعبہ نہیں بلکہ ملکی بقا اور خودمختاری کی بنیاد ہے، ٹاسک فورس پاکستان کو درپیش چیلنجز کے مؤثر حل تجویز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد پانی دریاؤں سے حاصل ہوتا ہے، آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث پاکستان کو شدید آبی قلت کا سامنا ہے، بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں واٹر مینجمنٹ کے مالیاتی ماڈل کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پاکستان میں پانی کے ذخائر بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے، چیئرمین واپڈا، ارسا، نیشنل فلڈ کمیشن اور تمام صوبے ورکنگ گروپ کو اپنی ماہرانہ تجاویز فراہم کریں، پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ٹائم ٹیبل مقرر کیا جائے۔ آبی چیلنجز اور خطرات کا تدارک ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے پاکستان کو نے کہا کہ پانی کے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ