پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے 15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی۔ موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گے۔

اسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔
کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔ مریم نواز شریف

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل لیب

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ