وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز منصوبے پر کام ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت سیف سیٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔
علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کی بھی ہدایت دی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ 31 جنوری 2026 تک پشاور سیف سٹی منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیف سیٹیز منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں ، 31 جنوری تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ کرک، ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے پی سی ون تیار ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سیٹیز منصوبہ جرائم کی روک تھام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، سیف سٹی نظام پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف سیٹیز منصوبے وزیر اعلی کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار