دنیا کو فتح کرنے کے امریکی عزائم سے عالمی امن کو خطرہ ہے،لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260113-01-18
جامعہ حنیفیہ ملیر سعودآباد میں تقریب تکمیل بخاری شریف سے نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، مولانا ڈاکٹر عطاالرحمن ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عبد الحق ہاشمی ، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد افضل ، جامعہ کے مہتمم یامین منصوری ، ناظم اعلیٰ اتحاد العلما کراچی مولانا عبد الوحید ، امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف خطاب کررہے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کو بندگلی سے نکالنے کے لیے قومی قیادت کو آگے
بڑھ کر آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالادستی سمیت ملک کو معاشی سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ذاتی مفادات سے بالاترہوکرسرجوڑ کربیٹھنا ہوگا۔ہرجماعت کو جلسہ سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔امریکا کے دنیا کو فتح کرنے کے جارہانہ عزائم سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔غزہ میں انسانیت کے قتل عام کے سرپرست صدرٹرمپ کا اپنی فوج کو جب جہاں چاہے حملے کرنے کا بیان اس کو نوبل انعام کے لیے نامزدکرنے والے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پرخاموش تماشائی اورایران میں احتجاجی مظاہروں پرعوام کی فکر سے امریکا سمیت طاغوتی قوتوں کا منافقانہ کرادار بے نقاب ہوچکا ہے۔’’بدل دو نظام ‘‘ ایک نعرہ نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔نظام وقیادت کی تبدیلی سے ہی ملک وقوم کی تقدیر کو بدلاجاسکتا ہے جس کے لیے جماعت اسلامی روزاول سے جدوجہد کر ہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی امیرکاشف سعید شیخ،سینئررہنما اسداللہ بھٹوودیگرصوبائی ذمے داران بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے مینارپاکستان پرمنعقدہ اجتماع عام اوربدل دونظام کو مہم کی آگاہی بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 17سال سے تسلسل کے ساتھ سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے مگر وہ عوام کو ڈاکوراج سے نجات سمیت صحت، تعلیم،صاف پانی اورامن جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔سندھ میں گیس بجلی پیٹرول کوئلہ کی دولت کے باوجود غربت وفلاس ومحرومیوں کے ڈیرے کیوں ہیں؟ مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سیل سندھ کے دورے پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو مثبت سرگرمی کی ضرورت ہے، قومی مکالمے کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا شکوک و شبہات میں کوئی ایک دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں، سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، سیاسی رہنمائوں، خواتین کی رہائی ہونی چاہیے، سزائوں سے کشیدگی بڑھ رہی ہے، درجہ حرارت کو کم کرنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہونا چاہیے اس کا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہیے، اسی سے پائیدار جمہوریت کا راستہ نکلے گا، سیاست کو بند گلی سے نکالنے کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں۔جماعت اسلامی کسی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔البتہ آئین وقانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اورملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے ہرفورم پراپنا حق ادا کرے گی۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے سندھی ماہنامہ وینجھار کا تازہ شمارہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو پیش کیا۔
لاہور(نمائندہ جسارت) لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی زیر صدارت منصورہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی،نذیر احمد
جنجوعہ،سید عبد الوحید شاہ، سید لطیف الرحمن شاہ،مولانا نعیم بادشاہ ،فرحان شوکت ہنجرا شریک ہوئے جبکہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری ،حافظ عبد الغفار روپڑی،سید اسد عباس نقوی سید اسامہ شاہ بخاری اور مولانا عبد الوحید روپڑی نے زوم پر شرکت کی۔لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا جارحانہ بدمعاشی والا رول پہلے امت مسلمہ کے لیے تھا، اب دیگر آزاد ممالک بھی زد میں آ گئے ہیں۔ ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا، امریکا آزاد خودمختار ممالک کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایران میں رجیم چینج امریکی اسرائیلی ہدف ہے، فلسطین کی صورتحال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل کا آئندہ اجلاس کل 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کے لیے اپنا رول ادا کرے گی، اس کونسل کے قیام کا مقصد آپس میں اتحاد اخوت بھائی چارے کا فروغ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے نکالنے کے لیے لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.