سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنا پی ٹی آئی قیادت کی تربیت ہے:شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی گئی، پولیس پر پتھراو کیا گیا، مرد و خواتین صحافیوں کو پی ٹی آئی کی پرانی روایت کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنا پی ٹی آئی قیادت کی تربیت ہے۔
شرجیل میمن نے کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ آئے تھے، جنہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
انہوں نے بتایا کہ ایک سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوا تھا جس سے خیبرپختونخوا حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا،سہیل آفریدی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور سندھ کی روایت کے مطابق انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے 83 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے اور اس پر کام جاری ہے۔
سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی؛ عطاء اللہ تارڑ
تاہم سینئر وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سندھ حکومت سے کی گئی کمٹمنٹس کی خلاف ورزی کی، انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بعض حساس علاقوں میں جانے سے روکا گیا تھا، مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوئے۔
شرجیل میمن کے مطابق تھریٹ کی وجہ سے ایک مخصوص راستہ کھولا گیا تھا، مگر پی ٹی آئی نے طے شدہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم پارٹی نے احترام کی لاج نہیں رکھی، انہوں نے کہا کہ یہ سندھ حکومت تھی جس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اس کے باوجود کراچی میں 9 مئی جیسے واقعے کو دہرانے کی کوشش کی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ جلسے کے دوران ٹی وی چینلز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، میڈیا کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور خواتین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے طے شدہ روٹ فالو نہیں کیا اور حیدرآباد جا کر نام لے کر تنقید شروع کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ذہن میں شرارت تھی اور وہ کچھ اور کرنا چاہتی تھی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی، فیصلے اکثریت سے ہوئے ؟
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قومی دھارے میں رہ کر سیاست کرنے کا کوئی موڈ نظر نہیں آتا، جبکہ سندھ حکومت صوبے میں امن، ترقی اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ نے سندھ کارڈیو ویسکیولر انسٹیٹیوٹ کے لیے 100 ملین روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ حیدرآباد میں چرچ کی بحالی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔
لاہور بھر میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر فوری پابندی عائد
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کہ پی ٹی آئی شرجیل میمن سندھ حکومت نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ گیا تھا
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔