کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹرکارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کوبتدریج ختم کرکے لائنوں کےذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کےذریعےفراہم کرنےکا بندوبست کریں۔میئر کراچی کا کہنا ہےکہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہائیڈرنٹس کا کانٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہرعلاقےکوپانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔