ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ارکان پارلیمنٹ، عہدیدار اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی، پاکستان میں وسائل اور انتظامی تقسیم ناگزیر ہو چکی ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کوشش ہوگی کراچی کے لیے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مؤثر آواز بلند ہو۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی بچاؤ مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ ٹاؤنز یوسیز اور مرکزی شعبہ جات کے ذمّہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد رات کے اس پہر ایک اہم ذمہ داری سب پر عائد کی جاری ہے، تمام اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے کراچی کو تاراج کئیے جانا ضروری ہے، کراچی غلاموں کا نہیں آزادی دلانے والوں کا شہر ہے، پاکستان ہمارا عشق ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گھروں سے نکلنے کا وقت آچکا ہے، ایک لاکھ انسانی دستخط کا بوجھ پاکستان کا نظام انصاف اُٹھا نہیں پارہا ہے، شنگھائی نے پورے چائنا کو بنا دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جو تباہی چاہتے ہیں انہیں آباد کرکے دکھانا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میری آواز سنو سے آواز اٹھاؤ تک سفر جاری ہے، آج کراچی جس نہج پر کھڑا ہے اس سے حکمران طبقے کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے کراچی کو بچانا ضروری ہے، ایم کیو ایم اور کراچی لازم و ملزوم ہیں، کراچی کیلئے اربابِ اقتدار اب اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، معرکہء معیشت کی کامیابی کراچی کو بچانے سے مشروط ہے، کراچی کو بچائے بغیر آبیاری وطن ناممکن ہے، پاکستان کی بقاء و سلامتی کراچی سے جڑی ہوئی ہے، کراچی کو نکال کر پاکستان میں ترقی دیوانے کا خواب ثابت ہوگی، وقت آچکا ہے کہ کراچی کے کردار و مسائل کو مزید اجاگر کیا جائے، جعلی ڈومیسائل کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی و معاشی اور معاشرتی قتل کر رہا ہے، ایم کیو ایم جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈنڈی مارنے کے باوجود شہری سندھ کی اکثریت آبادی انہی افراد کی ہے جن کے اجداد نے ملک بنایا اور بچایا تھا، پاکستان میں وسائل اور انتظامی تقسیم ناگزیر ہوچکی ہے خود مختار بلدیاتی نظام کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020ء اور نئے انتظامی یونٹس ایم کیو ایم کے مضبوط مؤقف کا حصّہ ہیں۔
حیدر عباس رضوی نے اپنے خیالات کی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دسختی مہم کو کامیاب کرنے پر تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں، ایک لاکھ سے زائد دستخط ہوجانے پر کوئی بھی عدالتی پٹیشن عالمی سطح پر پزیرائی کے قابل ہو جاتی ہے، کراچی کی موجودہ صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، عوام کی نظریں ایک بار پھر ایم کیو ایم پر مرکوز ہیں، ایم کیو ایم کی کوشش رہے گی کہ کراچی کیلئے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مؤثر آواز بلند ہو، ایم کیو ایم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاص و عام افراد کو اپنی اس مہم کا حصہ بنائے گی، ذمّہ داران و کارکنان کراچی کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، صوبائی حکومت کے ترجمانوں کی چیخیں کامیابی کی نوید ہونگی۔ اِس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق سمیت اراکینِ مرکزی کمیٹی انچارج سی او سی فرقان اطیب و کمیٹی، حق پرست ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کے کراچی کو ایم کی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔