کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی جیسی صورتِ حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اس صورتِ حال کے باوجود حکومتِ سندھ نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ حال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بدنظمی پیدا کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے کی اجازت دی تو پانچ منٹ میں بیان آیا کہ جلسہ نہیں کریں گے، ان کے ساتھ اچھے ماحول میں تمام تر چیزوں پر بات ہوئی، ان کو سیکیورٹی نے منع کیا مگر وہ ضلع وسطی میں گئے اور وعدہ خلافی کی، اگلے دن ان کو حیدرآباد جانا تھا وہاں مکمل سیکیورٹی دی گئی تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی جیسی صورتِ حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اس صورتِ حال کے باوجود حکومتِ سندھ نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، کابینہ نے این ای ڈی میں طالبات ہاسٹل کے لیے رقم کی منظوری دی گئی۔ سکھر حیدرآباد سمیت گرجا گھروں کی بحالی کے لیے بھی رقم مختص کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کا کہنا

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن