سینیٹر وقار مہدی کا غیراعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کراچی میں گیس کی بندش کا فوری نوٹس لیں، اور عوام کو اذیت پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ گیس کی بندش، لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے سخت سردی کے موسم میں گیس کی عدم فراہمی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ چاہے گرمی ہو یا سردی کا موسم کراچی کے شہری مسلسل گیس کی بندش، لو پریشر اور لوڈشیڈنگ کے باعث اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کمپنی شہریوں گیس کی نارمل فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے، جبکہ گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے باوجود گیس کے بل ہزاروں میں جاری کئے جارہے ہیں۔ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کراچی میں گیس کی بندش کا فوری نوٹس لیں، اور عوام کو اذیت پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینیٹر وقار مہدی گیس کی بندش
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔