Jasarat News:
2026-07-24@06:28:54 GMT

قائمہ کمیٹی کی سیکرٹری مواصلات کو برطرف کرنے کی سفارش

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی مواصلات نے سیکرٹری مواصلات اور سی ای او کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری مواصلات کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے کی عدم حاضری پر کمیٹی اراکین سخت برہم ہوئے۔ اجلاس میں وزارت اور این ایچ اے سے محض 2 افسران نے شرکت کی۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ آج کمیٹی میں
محکمہ اور وزارت سے 1،1ذیلی افسر آئے، ایسی صورتحال پارلیمانی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ افسران نے بتایا کہ سیکرٹری مواصلات سندھ کی عدالت کے روبرو پیش ہوں گے اس لیے نہیں آسکے۔ سینیٹر ضمیر حسین گھمرو نے کہا کہ ان کے لیے عدالت اہم ہے لیکن پارلیمنٹ نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تو عدالتوں کا حشر نشر کر دیا گیا ہے، اب تو جج سانس بھی بڑی مشکل سے لے رہے ہیں، ان کے ساتھ اچھا ہوا، انہوں نے ہمارے 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کیا کیا؟۔ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی نے سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری مواصلات نے آج زیادتی کی ہے، انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو سفارش ارسال کی جائے گی اور نقل وزیر اعظم آفس کو بھی بھیجی جائے گی۔اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے درمیان تنازع کا تذکرہ ہوا۔ ابھی تو وہ پاکستان توڑ کر 10، 12 صوبے بنا رہا ہے، اس نے سندھ توڑ کر2 صوبے بنانے کی بات کی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیکرٹری مواصلات قائمہ کمیٹی کے لیے

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش