نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) میں بڑی آبادی رہائش پذیر ہے جن کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) تک رسائی ممکنہ حد تک برقرار رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ صوبے کے انفراسٹرکچر اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبوں کی تعمیر میں پی سی ون کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ناقص PC-1 بننے کے عمل کو ختم کیا جا سکے اور مفاد عامہ کے منصوبے التواء کا شکار نہ ہوں اور غیر ضروری رویژن کی ضرورت نہ پڑے، خزانے پر غیر ضروری بوجھ کو بھی روکا جا سکے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کے ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ مختلف محکموں کے زیر التواء (سک) منصوبوں کی وجہ سے قومی خزانے کو کافی نقصان پہنچا ہے، مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ جامع پالیسی مرتب کرے اور مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبے خصوصاً شاہراہ نگر، داریل تانگیر ایکسپریس وے، استور ویلی روڈ، شغرتھنگ استور شاہراہ، ہنزہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب برتا جائے اور بروقت ان منصوبوں کو مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) میں بڑی آبادی رہائش پذیر ہے جن کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) تک رسائی ممکنہ حد تک برقرار رکھا جائے۔ اس سلسلے میں محکمہ درکار وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کرے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مواصلات و تعمیرات عامہ برف باری والے علاقوں سنو باؤنڈ ایریاز نگران وزیر اعلی منصوبوں کی

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم