8 فروری کا لائحہ عمل ابھی نہیں بتائیں گے مگر ڈی چوک کوئی نہیں جارہا: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
راولپنڈی:علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کا کیا لائحہ عمل ہے یہ ہم ابھی نہیں بتا رہے. تاہم ڈی چوک کوئی نہیں جارہا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پتا نہیں جھوٹے کیسز پر کیوں وقت ضائع کیا جارہا ہے، پچاس سے ساٹھ ججز کو عدالتوں سے ہٹایا گیا ہے، جو ججز ضمیر کے مطابق فیصلے کرنا چاہتے تھے وہ سب ہٹائے گئے، عدلیہ سے کہنا چاہتی ہوں انصاف کا نظام تو دفن ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی رول آف لاء کی بات کر رہے ہیں، جج سے پہلے ٹی وی پر اینکر بتاتے ہیں کیا فیصلہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس اپنی سہولیات اور انصاف کیلئے دیتے ہیں، یہ واضح ہے کہ بندوق سے اس ملک میں سب کچھ نہیں چلایا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کیوں نہیں سن رہی، کیوں چیف جسٹس ڈوگر بانی کے وکالت نامے سائن نہیں کرانے دیتے، سب نے دیکھا کراچی میں لوگ بڑی تعداد میں نکلے، عوام زیادہ دیر تک ان کو برداشت نہیں کرسکتی، ان کو جلدی ہے علیمہ خان کو 8 فروری سے قبل جیل بھیج دو۔
آج علیمہ کیخلاف گواہی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے قبول کیا کہ وہ شروع سے اس کیس میں شامل تفتیش نہیں تھے، وکیل
وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں آج ہم نے ایک گواہ ایڈیشنل سپرینڈنٹ جیل پر جرح کی ہے، الزام یہ ہے کہ علیمہ خان نے بانی کا 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق پیغام عوام کو دیا، گواہ نے قبول کیا ہے جس دن پیغام دیا گیا اس دن علیمہ خان کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی تھی، علیمہ خان کے خلاف کیس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے قبول کیا کہ وہ شروع سے اس کیس میں شامل تفتیش نہیں تھے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل علیمہ خان کے خلاف بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل احتجاج کی نے کہا کہ کے دوران
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :