Express News:
2026-07-24@01:58:50 GMT

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکیج کے باعث 3 خواتین جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT

راولپنڈی:

راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں لیکیج کے باعث فلیٹ میں گیس بھرنے سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں تین خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت شدید تشویشناک ہے، بے ہوش خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اموات بظاہر فلیٹ میں گیس بھرنے سے ہوئیں تاہم حتمی صورتحال فرانزک ماہرین اور پولیس رپورٹ میں ہی واضح ہوگی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 45 سالہ خورشید فاطمہ، 60 سالہ  زینت مزمل  اور 70 سالہ زیبا مزمل شامل ہیں، 23 سالہ نور فاطمہ کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار