بھارت نے امریکا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی ویزے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

امریکی فاسٹ بولر علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بروسٹ کھاتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ بھارتی ویزے کی درخواست مسترد کری گئی جس کے باعث امریکی ٹیم کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

علی خان کی انسٹاگرام اسٹوری سے یہ واضح ہوگیا کہ فی الحال انہیں بھارت میں داخلے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

یہ صورتحال اس لیے بھی تشویشناک ہے کیونکہ گروپ اے میں شامل امریکا کے زیادہ تر میچز بھارت میں شیڈول ہیں۔

امریکا کو 7 فروری کو ممبئی کے وانکھنڈے اسٹیڈیم میں میزبان بھارت کے خلاف کھیلنا ہے، جس کے بعد چنئی میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے خلاف مقابلے ہوں گے۔

اگر ویزے کا مسئلہ بروقت حل نہ ہوا تو ٹیم کو آخری وقت میں اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں جو ان کے لیے مشکلات کا باعث بنے گی۔

اگرچہ علی خان کے علاوہ دیگر کسی کھلاڑی کی جانب سے ویزا مسترد ہونے کی براہِ راست تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑیوں، شایان جہانگیر، احسان عادل اور محمد محسن کو بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تاحال یو ایس اے کرکٹ اور آئی سی سی کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والے میچز سے قبل کئی ایسوسی ایٹ ٹیموں کو ویزا مسائل کا خدشہ لاحق ہے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کو جن کا تعلق پاکستانی پس منظر یا دستاویزات سے ہے، کیونکہ ان کی درخواستوں پر اضافی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

اس صورتحال نے ٹورنامنٹ سے قبل انتظامی مسائل کو ایک غیر ضروری بحث بنا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا