ایران کے ساتھ کھڑا ہونا دراصل حق، خودمختاری اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، علامہ حیات عباس نجفی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم ایران کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو تمام تر دباؤ کے باوجود اپنے عوام کے حقوق، قومی خودمختاری اور اسلامی تشخص کے دفاع میں ڈٹی ہوئی ہے، ایرانی عوام کا حکومتی حمایت میں پُرامن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ قومیں جب بیدار ہو جائیں تو کوئی طاقت انہیں غلام نہیں بنا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جارحانہ پالیسیاں مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں، ایران ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے، جس کے داخلی معاملات میں مداخلت کسی صورت قابلِ قبول نہیں، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے، ایران کے ساتھ کھڑا ہونا دراصل حق، خودمختاری اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ایران میں عوام کی منتخب حکومت کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کی مسلسل مداخلت، جارحانہ پالیسیوں اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے خلاف ہونے والا احتجاج قابلِ تحسین اور قابلِ حمایت ہے، ایرانی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی وقار اور آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف سیاسی دباؤ، معاشی پابندیاں اور عسکری دھمکیاں دراصل عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ طاقتیں مشرقِ وسطیٰ کو مسلسل عدم استحکام سے دوچار کر کے اپنے مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، مگر اب خطے کے عوام اس سامراجی ایجنڈے کو مسترد کر چکے ہیں، ہم ایران کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو تمام تر دباؤ کے باوجود اپنے عوام کے حقوق، قومی خودمختاری اور اسلامی تشخص کے دفاع میں ڈٹی ہوئی ہے، ایرانی عوام کا حکومتی حمایت میں پُرامن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ قومیں جب بیدار ہو جائیں تو کوئی طاقت انہیں غلام نہیں بنا سکتی، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی سازشوں، دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے منصفانہ کردار ادا کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ کھڑا ہونا خودمختاری اور ایران کے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔