بھارتی ایماء پر دہشتگرد بلوچستان کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، جنرل راحت نسیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
واشک میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحت نسیم نے کہا کہ دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور (بلوچستان) لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا ہے کہ بھارتی ایماء پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے مقامی افراد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کور کمانڈر نے اس موقع پر تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام کور کمانڈر کوئٹہ کی ملاقات کو عوام نے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر راحت نسیم نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی ایماء پر دہشتگرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ پاک فوج مقامی تعاون سے امن و خوشحالی یقینی بنائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کور کمانڈر نے کہا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔