کوئٹہ(ویب ڈیسک) کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایما پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقہ بسیمہ کے مقامی افراد سے کور کمانڈر کوئٹہ نے ملاقات کی، کور کمانڈر تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی سٹیک ہولڈرز سے ملے، بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام سے براہِ راست رابطے پر کور کمانڈر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا اور کور کمانڈر کوئٹہ کی علاقہ مکینوں سے ملاقات کو عوام نے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔

کورکمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ بھارتی ایما پر دہشتگرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، پاک فوج مقامی تعاون سے امن و خوشحالی یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کور کمانڈر کوئٹہ ترقیاتی منصوبوں

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار