ایران سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ڈی سی گوادر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ڈی سی گوادر نقیب کاکڑ کے مطابق اب تک 125 سے زائد طلبہ ایران سے واپس وطن آچکے ہیں۔ بارڈر پر انہیں کھانا، رہائش اور سفر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور زائرین کی گوادر سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق آج ایران سے 51 طلبہ و طالبات پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، جبکہ اب تک 125 سے زائد طلبہ ریمدان بارڈر کے راستے وطن پہنچ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وطن واپس آنے والے طلبہ کے لئے کھانے پینے، رہائش اور سفر کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کا سفر آسان اور محفوظ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر طلبہ کی واپسی اور ان کی سہولت کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ طالب علموں کی حفاظت اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مستقل رابطہ بھی رکھا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہو۔ ڈی سی گوادر کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود دیگر پاکستانی شہری بھی مرحلہ وار وطن واپس لائے جا رہے ہیں اور انتظامیہ کے مطابق واپسی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ رہے ہیں
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔