data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ: قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی عسکری کارروائی کے خطے اور عالمی سطح پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا کہ اس وقت کی موجودہ کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے نتائج نہ صرف خطے میں بلکہ اس سے باہر بھی انتہائی سنگین اور تباہ کن ہو سکتے ہیں، اس قسم کے تصادم سے ہر ممکن طور پر بچنا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ تنازعات اور فوجی کارروائیاں پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آزمائش ثابت ہو سکتی ہیں اور ان کے اثرات براہ راست خطے کی استحکام اور امن پر مرتب ہوں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کے دفتر نے ایران کے خلاف متعدد آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے تاہم ایران نے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں، لیکن حالات کو مزید خراب نہیں ہونے دیں گے۔

قطر کی جانب سے اس موقف کا اظہار اس وقت کیا گیا جب عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سخت بیان بازی کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی