اپوسٹائل تصدیق سے پاکستان کو گزشتہ سال 2 ارب روپے کی آمدن
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اپوسٹائل تصدیق کے عمل کے ذریعے 2 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، اپوسٹائل ایک بین الاقوامی تصدیقی نظام ہے جس کے تحت کسی ملک کی سرکاری دستاویزات کو دوسرے ممالک میں قانونی طور پر قابلِ قبول بنایا جاتا ہے۔
کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ اپوسٹائل نظام ہیگ کنونشن 1961 کے تحت نافذ کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد تعلیمی، قانونی اور سرکاری دستاویزات کی بین الاقوامی سطح پر توثیق کو آسان بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بار بار سفارت خانوں اور مختلف اداروں کے چکر نہ لگانا پڑیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے جعلی دستاویزات کی روک تھام اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نادرا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ڈیٹا سے منسلک اے آئی پر مبنی جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کے تحت دستاویزات کی تصدیق کا عمل خودکار، محفوظ اور شفاف بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کے لیے دستاویزات کی تصدیق کا عمل مزید آسان، تیز اور قابلِ اعتماد ہو جائے گا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جعلسازی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔
ارکانِ کمیٹی نے اپوسٹائل تصدیق کے نظام اور مجوزہ ڈیجیٹل اصلاحات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں سرکاری امور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دستاویزات کی
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔