data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں، امریکا کی دھمکیوں نے نیٹو کی بنیادوں کو ہلا دیا، امریکا نے نیٹواتحاد سے منہ موڑا تو سب ختم ہو جائے گا۔

میٹ فریڈرکسن نے مزیدکہا کہ طاقت کا استعمال ہوا تو ہماری تیاری بھی مکمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا تھا کہ گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں گولی پہلے ماریں گے سوال بعد میں پوچھیں گے، اپنے بیان میں وزیر دفاع ڈنمارک نے گرین لینڈ پر حملے کی صورت میں امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ ہوا تو مسلح افواج احکامات کا انتظار کئے بغیر فوری جواب دیں گی، گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے۔

اس سے قبل 7 یورپی ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حق صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدہ نہ لیا تو امریکا کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاع کیلئے نہایت اہم ہے، بعض مخالف طاقتوں نے گرین لینڈ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے گرین لینڈ تھا کہ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران