خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں اب ناخنوں کا رنگ بدلنا بھی جادو جیسا تجربہ بن چکا ہے۔ امریکا کی ایک کمپنی ’آئی پالش‘ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید نیل پالش کِٹ متعارف کرائی ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس نئی کِٹ کے ذریعے اب دن، شام یا پارٹی کے مطابق رنگ منتخب کرنا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ نیلا، سرخ یا کوئی بولڈ شیڈ، سب کچھ فوری طور پر ممکن ہے، وہ بھی نیل پالش ریمور کے جھنجھٹ یا خشک ہونے کے انتظار کے بغیر۔

کمپنی کے مطابق یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس منفرد ٹیکنالوجی میں ناخنوں کو ایک خاص ’میجک وینڈ‘ میں رکھا جاتا ہے، جہاں چند لمحوں کے اندر رنگ بدلتا ہوا نظر آتا ہے۔ صارف اپنی پسند کے مطابق اس رنگ کو منٹوں، گھنٹوں یا کئی دنوں تک برقرار رکھ سکتا ہے اور جب دل چاہے دوبارہ نیا رنگ منتخب کر سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس کِٹ میں تمام ضروری اشیاء شامل ہیں، جن میں مختلف سائز کے پریس آن ناخن، جادوئی وینڈ، بونڈنگ گلو، تیزی سے خشک ہونے والی ٹاپ کوٹ اور ناخنوں کی تیاری کے بنیادی آلات جیسے کیوٹیکل پشر، بفر اور وائپ شامل ہیں۔

        View this post on Instagram                      

موبائل ایپ کے ذریعے رنگوں کا انتخاب نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ ’آئی پالش‘ کا دعویٰ ہے کہ یہ ناخن غیر زہریلے ہیں اور روزمرہ استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم کمپنی نے یہ احتیاط بھی بتائی ہے کہ جو افراد دیگر وائرلیس الیکٹرانک آلات استعمال کرتے ہیں، پیس میکر رکھتے ہیں یا جلد کی حساسیت کا شکار ہیں، وہ استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

یہ جدید اے آئی نیل پالش کِٹ 95 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ اضافی ناخنوں کے سیٹ کی قیمت 6 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ مصنوعی ذہانت جیسے جیسے فیشن انڈسٹری میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہے، ویسے ہی ذاتی اسٹائل بھی زیادہ لچکدار اور بدلنے کے قابل ہو گیا ہے۔ اب نیل پالش کی ایک بوتل خرید کر پچھتانے کا وقت ختم ہو چکا ہے، کیونکہ ناخنوں کا رنگ بدلنا اب صرف ایک لمحوں کا کھیل بن گیا ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناخنوں کا نیل پالش گیا ہے

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی