معروف ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا۔
ایچ بی او ڈرامے ‘ٹاسک‘ میں بہترین کارکردگی کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد اداکار مارک روفیلو نے ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے ’بی گڈ‘ پہنی ہوئی تھی جو حال ہی میں امریکی امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 37 سالہ خاتون رینی نیکول گڈ کی یاد میں تھی۔
مارک روفیلو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ چاہ کر بھی جشن منانے کی حالت میں نہیں ہیں، کیونکہ امریکا میں رونما ہونے والے واقعات اب معمول کی بات نہیں رہے۔
امریکا میں امیگریشن افسر نے بچے کی ماں کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا، ویڈیو وائرل
انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت مخالفت کی اور انہیں ’بدترین انسان‘ قرار دیا، ساتھ ہی امریکا کی خارجہ پالیسیز اور بین الاقوامی قوانین پر بھی تنقید کی۔
مارک روفیلو کا کہنا تھا کہ یہ پن خاص طور پر رینی گڈ اور ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہیں امریکا میں خوف اور دہشت محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں مگر اس وقت جو حالات ہیں، وہ امریکا جیسے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ تقریب میں دیگر کئی معروف اداکار بھی ’بی گڈ‘ یا ’آئی سی ای آؤٹ‘ کی پنز پہن کر اس احتجاج کا حصہ بنے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز